کے ٹو پر تاریخی فتح: فرانسیسی کوہ پیما نے بغیر آکسیجن کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کے ٹو پر تاریخی فتح: فرانسیسی کوہ پیما نے بغیر آکسیجن کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کے ٹو پر تاریخی فتح: فرانسیسی کوہ پیما نے بغیر آکسیجن کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر پاکستانی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ فرانس کے بینجمن ویڈرینز نے 11 گھنٹے میں بغیر آکسیجن کے چوٹی سر کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گزشتہ روز 10 پاکستانیوں سمیت تقریباً 65 کوہ پیماؤں نے 8611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا۔ جاپانی کوہ پیما ناوکو واتنابے نے تیسری بار کے ٹو کو سر کر کے ایک اور تاریخ رقم کی ہے اور وہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو 3 بار سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

32 سالہ بینجمن ویڈرینز نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے 40 دن سے زیادہ بیس کیمپ میں رہنے کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ ہفتہ کو شب کے بعد کے ٹو بیس کیمپ سے نکلے اور 10 گھنٹے، 59 منٹ اور 59 سیکنڈ میں چوٹی پر پہنچے۔

مقامی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم جس میں نصیبہ سلطانہ سرباز خان، عبدالجوشی، اعجاز کریم، فریاد، شیرزاد کریم، علی محمد سرپارہ اور محمد علی سدپارہ شامل ہیں، وہ بھی پیر کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب رہے۔

مہم کے منتظم امیجن نیپال کے مطابق، منگما جی کی قیادت میں 18 کوہ پیماؤں کی ایک اور ٹیم نے اتوار کی صبح چوٹی کو سر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں