ایران میں ہیٹ ویو: سرکاری اداروں اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان
تہران: ایران میں جاری ہیٹ ویو کے پیش نظر آج ملک بھر میں سرکاری اداروں اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ملک میں کئی روز سے شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور ایران کے 10 سے زائد صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ دو روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو کر 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔
ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی
ایرانی حکومت نے اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج اتوار کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، ہنگامی خدمات کے ادارے اتوار کو بھی کام کرتے رہیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، توانائی کی بچت اور گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتے کو کام کے اوقات نصف کر دیے گئے تھے۔ شہریوں کو شدید گرمی سے بچنے کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہیں۔
ملک میں گرمی کی لہر اگلے 4 دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حکومت نے اس حوالے سے مزید اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے۔