روس کی پاکستان کو سیٹل ملز سمیت دیگر شعبوں میں مدد کی پیشکش
کراچی: روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز میں پاک-روس تعلقات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔
روسی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ روس ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیتا رہا ہے اور پاکستان اسٹیل ملز دونوں ممالک کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا ہے۔
بینکوں کا کیش لوٹنے والے گروہ کے پولیس اہلکار سمیت 2 کارندے گرفتار
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ روس اور پاکستان کے سربراہان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے، اور روس پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی میں تعاون فراہم کرنے کے لیے بھی پیش پیش ہے۔ انہوں نے حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان شروع ہونے والے متعدد پروجیکٹس کا ذکر کیا۔
روسی قونصل جنرل نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے سنجیدگی کے ساتھ اس حوالے سے کام کرنے کی اپیل کی۔