مائیکروسافٹ کمپیوٹرز میں آنےوالی خرابی کے بعد سسٹمز بحال کرنے کیلئے ٹولز جاری

مائیکروسافٹ کمپیوٹرز میں آنےوالی خرابی کے بعد سسٹمز بحال کرنے کیلئے ٹولز جاری

مائیکروسافٹ کمپیوٹرز میں آنےوالی خرابی کے بعد سسٹمز بحال کرنے کیلئے ٹولز جاری

لاہور : سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے باعث مائیکروسافٹ کے کمپیوٹرز میں آنے والی عالمی سطح کی خرابی کے بعد دونوں کمپنیوں نے سسٹمز کو بحال کرنے کے لیے آن لائن ٹولز جاری کر دیے ہیں۔

19 جولائی کو کراؤڈ اسٹرائیک نے مائیکروسافٹ کمپیوٹرز پر اپنے سیکیورٹی سافٹ ویئر کا اپڈیٹ جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں درجنوں بڑے بڑے اداروں کے کمپیوٹرز نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ متاثرہ اداروں میں نشریاتی ادارے، بینک، ایئرلائنز اور ہسپتال شامل تھے۔

مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ وہ گوگل اور ایمازون سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کمپیوٹرز میں آنے والی خرابی کو دور کرنے میں مصروف ہے۔ تاہم، تمام کمپیوٹرز کی خرابی کو مینوئل طریقے سے دور کرنا ہوگا کیونکہ اسے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔

دونوں کمپنیوں نے واضح کیا ہے کہ کمپیوٹرز میں آنے والی خرابی سے کوئی ڈیٹا چوری یا ہیک نہیں ہوا۔ یہ مسئلہ صرف سافٹ ویئر اپڈیٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

مائیکروسافٹ اور کراؤڈ اسٹرائیک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہرین کی رہنمائی کے لیے آن لائن ٹولز کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں