Archive

جسٹن بیبر کی اہلیہ نے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

جسٹن بیبر کی اہلیہ نے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

نیویارک : معروف ماڈل ہیلی بیبر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ لوگوں نے ان کی شادی کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے اور ان کے شوہر جسٹن بیبر کے درمیان جھگڑے کی افواہیں پھیلائی اور یہ تک کہا گیا کہ ان کی طلاق ہو رہی ہے۔

ہیلی بیبر نے بتایا کہ اپنے حمل کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھیں لیکن ایسا نہیں کیا اور وہ دونوں بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور جسٹن دونوں اس خوشی کے لمحے کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button