پاکستان
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف، 200 اسامیاں ختم
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف، 200 اسامیاں ختم
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں گریڈ 22 تک کی 200 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
تحقیقات میں سامنے آیا کہ گزشتہ برسوں میں گریڈ 22 کی 3 سمیت متعدد غیر قانونی بھرتیاں اور ترقیاں کی گئی تھیں۔ ان غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی وجہ سے سیکرٹریٹ میں گریڈ 21 کی صرف 10 اسامیاں باقی رہ گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ایک سیکرٹری مستعفی ہو گیا ہے جبکہ ایک ایڈیشنل سیکرٹری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان دونوں افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے ریکارڈ میں مبینہ ہیرا پھیری کی، حکام بالا کو گمراہ کیا اور فنانس کمیٹی کو دھوکہ دیا۔