Archive

آٹے کی قلت کا خدشہ ختم، فلور ملز مالکان نے ہڑتال ختم کر دی

آٹے کی قلت کا خدشہ ختم، فلور ملز مالکان نے ہڑتال ختم کر دی

آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلورملز کی ہڑتال ختم کرادی ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر فلور ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے یقین دہانی کرائی کہ جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جائز مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button