سیالکوٹ میں7 دیہی اور 88 بنیادی مراکز صحت میں کونسل قائم
سیالکوٹ میں7 دیہی اور 88 بنیادی مراکز صحت میں کونسل قائم
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام 7 دیہی اور 88 بنیادی مراکز صحت میں کونسل قائم کردی گئی ہیں.
ہیلتھ کونسلز کے ممبران کے اجلاس میں منٹس جاری کئے جارہے ہیں جس کی بدولت ایڈمنسٹریٹیو، میڈیسن، بنیادی سہولیات اور ریونیو کے مسائل کی موقع پر نشان دہی ہوگی اور ان کے حل میں مدد ملے گی جس سے عوام الناس کو معیاری اور قابل اعتماد طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کے اجلاس میں ہیلتھ کونسلز کو فعال بنانے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز سید بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مہم کو مزید تیز کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اپنی حدود میں تندوروں کو لازمی وزٹ کریں اور دکانداروں پر اشیائے خوردونوش کی پرائس لسٹ واضح جگہ پر آویزاں کروائیں اور ان قیمتوں پر عملدرآمد کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او قصور کا یوم عاشورہ کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی سکولز ہیلتھ کونسلز کے رواں ہفتے میں میٹنگ کروائیں اور منٹس آف میٹنگ ڈی سی آفس کو بھجوائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے دوران خطرناک قرار دی گئیں عمارتوں کو خالی کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز تمام مین ہولز کور کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی بہرام اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی بہرام، گورنمنٹ سنٹر آف سلو لرنر نیکاپورہ اور بنیادی مرکز صحت مراد پور کا بھی دورہ کیا۔