Archive

پولیس کی مبینہ غفلت،بروقت کارروائی نہ کرنے پر 4 بچوں کا والد قتل

پولیس کی مبینہ غفلت،بروقت کارروائی نہ کرنے پر 4 بچوں کا والد قتل

چونیاں:سٹی پولیس کی مبینہ غفلت،زمین کا تنازع،بروقت کارروائی نہ کرنے پر 4 بچوں کا والد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی، تین دن قبل سٹی پولیس نے مقتول کے بھائی پر ہی 15 کال کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی مبینہ غفلت اور نااہلی ملزمان پولیس ملازم اللہ دتہ گروپ سے سازباز ہو کر تین دن پہلے دو کنال زرعی زمین پر قبضہ کروانے کی کوشش کی کہ آج پھر جھگڑے میں 4 بچوں کے والد کو ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا ۔

تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں واقع گاؤں کاندو کھارا زمین کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص رمضان جانبحق خاتون زخمی ،پولیس ملازم اللہ دتہ گروپ کا قتل ہونے والے رمضان نامی شخص کے ساتھ دو کنال زمین کا تنازعہ چل رہا تھا�

تین دن قبل بھی پولیس ملازم اللہ دتہ گروپ نے شوکت نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا متاثرہ شخص میڈیکل کے حصول کے لئیے ہسپتال پہنچا تو اسے وہاں سے گرفتار کروا کر اسکے خلاف 15 پر جھوٹی کال کا مقدمہ درج کروا دیا جو مقتول کا بھائی ہے۔جسکی گزشتہ روز عدالت سے ضمانت کروائی گئی، آج اللہ دتہ گروپ کے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رمضان نامی شخص کو قتل کر دیا ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button