علاقائی

خانیوال: سبزی فروش مارکیٹ کمیٹی پر پھٹ پڑے

خانیوال: سبزی فروش مارکیٹ کمیٹی پر پھٹ پڑے

خانیوال: سبزی فروش مارکیٹ کمیٹی پر پھٹ پڑے ، مہنگے داموں سبزیاں خرید کر کم نرخوں پر کیسے فروخت کی جائے ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ان کے عملہ اور ظالمانہ اقدامات نہیں چلیں گئے سبزی منڈی خانیوال میں جہاں ماشہ خور(سبزی فروش ) سراپا احتجاج ،اعلی حکام نوٹس لیں.

تفصیلات کے مطابق زائد ریٹ سے سبزیاں خرید کر کم ریٹ پرکیسے فروخت کرنے کےلئے مارکیٹ کمیٹی اور عملہ غریب سبزی فروشوں پر برس پڑا.

اس حوالے سے مارکیٹ کمیٹی اور اس کے عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بجلی گیس کے بھاربلزاور مہنگائی سے پریشان ہے مارکیٹ کمیٹی کے ظالمانہ افدام سے وہ خودکشی پر مجبور کوجائیں گئے۔

مہنگی سبزیاں خرید کر سستے داموں میں کیسے فروخت کی جائیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے خود سے بنائی گئی ریٹ لسٹیں میں رات کے وقت ریٹ کچھ اور ہوتا ہے جبکہ دن کے وقت ریٹ لسٹ میں ریٹ کچھ اور ہوتا ہےسبزی منڈی کے عصر کے بعد سبزیوں کی بولیاں لگائیں جاتی ہیں اور کاشتکار اپنا کرایہ،پیٹرول وغیرہ ڈال کر سبزیوں کو فروخت کرتے ہیں.

اسی ریٹ کے حساب سے صبح سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں مگر مارکیٹ کمیٹی اور عملہ کو سب کچھ پتا ہونے کے باوجود ریٹ کے مطابق ریٹ لسٹ نہیں بناتے مہنگی سبزیاں خریدنے کے باوجود آئے دن ریٹ لسٹ میں سستی سبزیوں کی ریٹ لسٹ اویزاں کرنے کا حکم صادر کرتے ہیں.

دوسری جانب حکومت کی جانب سے آئے گئے بجلی بم ، پیٹرول بم اور دیگر اشیاء اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے سبزی فروشوں میں کاشف ، محمد یوسف ،محمد اکمل ، جمال ، محمد کاشف ، آصف ، جنید ودیگر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button