اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان کا سپیشل ایجو کیشن سکول کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان کا سپیشل ایجو کیشن سکول کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان کا سپیشل ایجو کیشن سکول کا دورہ

وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے سپیشل ایجو کیشن سکول کا وزٹ کیا انہوں نے سکول کے سبزہ زار میں پودا لگایااور ریکارڈ کی جانچ پڑٹال کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے شجرکاری کرنا انتہائی ضروری ہے اسی اہمیت کے پیش نظر سکول کے سبزہ زار میں پودا لگایا تاکہ سکولوں میں ہمارے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے ہیں انہیں خوبصورت، صاف ستھرا، پاکیزہ اور معطر ماحول فراہم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگانے پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے سکول انچارج کو ہدایت کی کہ سکول اوپن ہونے سے پہلے کلاس رومز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ جیسے ہی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول اوپن ہوں تو بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں