چاغی: صحرا میں بھٹکے 2 نوجوان گرمی سے جاں بحق
چاغی: صحرا میں بھٹکے 2 نوجوان گرمی سے جاں بحق
تفصیلات کے مطابق چاغی کے صحرا میں گرمی سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں نوجوان گاڑی کا فیول ختم ہونے پر پیٹرول پمپ ڈھونڈنے نکلے۔
دونوں نوجوان پیدل پیٹرول پمپ کی تلاش میں صحرا میں راستہ بھٹک گئے تھے اور گرمی کے باعث انتقال کرگئے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ نوجوانوں کا تعلق چاغی کے علاقے دالبندین کلی داؤد آباد سے ہے۔