امریکی عدالت میں ٹرمپ کو بڑا ریلیف، استثنیٰ تسلیم کر لیا
نیویارک: امریکی سپریم کورٹ نے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کیس لوئر کورٹ میں واپس بھیج دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے
خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے ڈیل، بانی وکی لیکس کو رہائی مل گئی
سابق صدور نجی حیثیت میں کیے گئے اقدامات کےلیے استغاثہ سے استثنیٰ کے حقدار نہیں ہیں، سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے حق میں 6 ججوں اور مخالفت میں 3 ججوں نے فیصلہ دیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کےلیے بڑی فتح قرار دے دیدیا، صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کے عہدیدار نے کہا ٹرمپ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔