کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے انگلینڈ‌کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کر 68 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی.

گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ایونٹ کا فائنل ہفتہ کو بارباڈوس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی اننگز:

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹہر سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

ہیری بروک 25، جوس بٹلر 23، جوفرا آرچر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی طرف سے اکسر پٹیل اور کلدیپ یادو نے تین، تین جسپریت بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی اننگز:

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، روہت شرما 57 سوریاکمار یادو 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہاردک پانڈیا 23، اکسر پٹیل 10، ویرات کوہلی 9، رشبھ پنت 4رنز بناسکے جبکہ شیوم دوبے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ رویندرا جدیجا 17 اور ارشدیپ سنگھ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 3، ریس ٹوپلے، جوفرا آرچر، سیم کرن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button