پاکستان کرکٹ‌ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ‌ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد امریکا میں رُک گئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں