Archive

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

انٹیگوا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی۔

افریقہ نے نیپال کو 116 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کو مقررہ اوورز میں جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی۔ نیپال کے آصف شیخ نے بہترین بلے بازی کی۔ وہ ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انیل کمار ساہ نے 27 اور کشال بھروٹل نے 13 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں رنز نہ بنا سکا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ اوپنر ریزا ہینڈرکس سب سے زیادہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انہوں نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

ٹرسٹن اسٹبس نے 18 گیندوں پر27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کھیل پیش نہ کر سکا۔

نیپال کے کشل بھروٹل نے بہترین باؤلنگ کرائی۔ انہوں نے 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دپندرا سنگھ ایری نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button