پاکستان
Trending

لاہور تا راولپنڈی پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین کیلئے تاریخ ساز معاہدہ

پنجاب حکومت اور پاکستان ریلویزکے درمیان تاریخ ساز ایم او یو سائن

لاہور( این این آئی)حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے جس کے تحت لاہور سے راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی جو سوا دو گھنٹے میں سفر طے کر ے گی ،پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرینیںچلائی جائیں گی،پنجاب حکومت علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی۔

تاریخ ساز ایم او یو پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دستخط کئے ۔

ایم او یو کے مطابق پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415کلو میٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی ،شاہدرہ سے نارووال 79کلومیٹر، نارووال سے سیالکوٹ 62کلومیٹر ،رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی،شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ220کلومیٹر ،لالہ موسی، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹر،فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد ٹرین 68کلومیٹر ،کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین منصوبے میں شامل ہیں۔

حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچزلائے گی۔

وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجرا ء پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں،حکومت پنجاب کی معاونت سے 9روٹس پر تقریباً9کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے،خوشی ہے کہ وزیراعلی پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے پانچ سالوں میں پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، مریم نواز

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے،وزیراعلی مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ شروع کیا، صحت ، تعلیم ، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کیے،لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی حالت زار بدلنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر ریلوے حادثات کے سدباب کے لئے خودکار سسٹم لایا جارہا ہے ،ریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور عالمی معیار کی پارکنگ بنائی جارہی ہے،شاہدرہ سے رائیونڈ تک40کلومیٹر طویل گرین پارکس بننے سے ٹریک کے اطراف میں یورپی ممالک کی طرز پر خوش کن مناظرنظر آئیں گے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں چار لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی جو سپیڈ ہے، پورے پنجاب کو آٹو پر لگا دیا ہے۔ پنجاب کے 70فیصد سے زائد عوام نے مریم نواز شریف کی لیڈر شپ پر اظہار اطمینان ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کام کیے وہ نظر آرہے ہیں، کام ہی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں پاکستان ریلوے کا ایک کلومیٹربھی ٹریک نہیں بنا اور نہ کسی نے سرمایہ کاری کی۔

انہوںنے کہا کہ وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولت کا خواب پورا ہونے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا مشکور ہوں،پنجاب کے عوام کو یورپ کے معیار کے مطابق ریل کی سفری سہولت دینے جارہے ہیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لئے ایک سال بہت محنت کی،لاہور سے راولپنڈی280 کلومیٹر طویل سفر سوا دو گھنٹے میں طے ہوگا،وزیراعلی مریم نواز شریف سے عوامی خدمت کے اس پراجیکٹ کی خود نگرانی کی درخواست کی ہے۔

انہوںنے کہاکہوزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے تقریباً 11 کروڑ عوام یورپ کی طرز ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button