محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں اہم مطالبہ کر دیا
ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے اور کرکٹ کھیل کی بہتری کے لئے ہمیں موثر اور ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے

ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیائی ممالک سے کرکٹ کی خاطرسیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنےکا مطالبہ کر دیا۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے تمام شریک ممالک سے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف کرکٹ کے لیے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے اور کرکٹ کھیل کی بہتری کے لئے ہمیں موثر اور ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے۔
ڈھاکہ میں صدر اے سی سی محسن نقوی نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل ملکوں کے درمیان فاصلے مٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات میں ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے اور تجربات بانٹنے کا موقع ملتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری میں اے سی سی کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے اور ہم اس کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ڈھاکہ ،بنگلہ دیشی بورڈ کا اے سی سی کے وفود،پاکستانی ٹیم کےاعزاز میں عشائیہ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے وفود اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
عشائیہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے… pic.twitter.com/U1DAjpD2PR— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2025
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی جو ستمبر میں ہو گا مگر اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابتدائی طور پر اس اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا ، تاہم بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے عملی طور پر اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاک بھارت میچ: کیا ایشیا کپ میں ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا؟
تجزیہ کاروں اور کھیل کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے بہت سے سوالات ہیں کیونکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منعقد کئے گئے تھے۔
ماہرین کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ اگلے تین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کرے گا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا تعاون
اس اجلاس کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اے سی سی کے وفود اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جس پر محسن نقوی نے بی سی بی کے صدر امین الاسلام اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ نقوی نے کہا کہ امین الاسلام نے اس اہم ملاقات کے کامیاب انعقاد کے لیے دن رات محنت کی اور پاکستان بھی ان کے استقبال کے لئے پر جوش ہے۔
An evening of legacy, unity, and pride.
From cricket diplomacy to cultural brilliance — “Celebrating – THE SPIRIT OF CRICKET” was a tribute to the game that unites a continent.
Hosted with heart by the Bangladesh Cricket Board. 🇧🇩Attended by: ACC Delegates • Bangladesh &… pic.twitter.com/OB0Qbu5dU0
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) July 23, 2025
پاکستان اور بنگلہ دیش کا کرکٹ میں تعاون
علاوہ ازیں صدر اے سی سیمحسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانوں کی ترقی، کھیل آصف محمود سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے کرکٹ کے فروغ کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں کے دوران کرکٹ ، امپائیرنگ کی تربیت اور نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی نے بنگلہ دیشی امپائروں کو پاکستان میں پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کی دعوت دی اور پاکستان کی جانب سے علاقائی کھیلوں کی ترقی کے لیے تکنیکی مہارت اور وسائل کے تبادلے کی رضامندی کا بھی اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
نوجوانوں کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون
چیئرمی پی سی بی اور بنگہ دیشی وزیر کی ملاقات میں کھیلوں کے علاوہ دیگر اہم شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ان میں نوجوانوں کی ہنر مندی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تعلیمی تعاون کے پروگرام شامل تھے۔ اس کے علاوہ اسکالرشپ کے مواقع، اعلیٰ تعلیم کے تبادلے کے پروگرام اور تعلیمی اصلاحات میں تجربے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں دونوں وزراء نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بھی تعاون پر غور کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں اشتراک سے پائیدار ٹیکنالوجی کے تبادلے کی امید ہے۔
محسن نقوی نے ملاقات میں دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو خوش آئند قرار دیااور اسپورٹس ڈپلومیسی اور نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ۔