لائف سٹائل

فلم سردار جی تھری کی نمائش پر پابندی ، جاوید اختر کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی کا نقصان پاکستان کو نہیں بلکہ بھارت کو ہی ہو گا، جاوید اختر

بھارتی شاعر، مصنف و نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارت میں پنجابی فلم سردار جی تھری کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی کا نقصان پاکستان کو نہیں بلکہ بھارت کو ہی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی شاعر و لکھاری جاوید اختر نے این ڈی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجابی فلم سردار جی تھری پر کھل کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلم سردار جی تھری کی شوٹنگ کافی وقت پہلے ہوئی تھی، اس وقت حالات مختلف تھے اور اب حالات مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پنجاب فلم کی نمائش پر پابندی کا نقصان یا فرق بھارت کو ہی ہوگا پاکستان کو اس کا کوئی نقصان یا کوئی فرق نہیں پڑے گا تو پھر ایسی پابندیوں کا کیا فائدہ؟

جاوید اختر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کے حکومت اور سنسر بورڈ کو اس معاملے پر دوبارہ نظر ثانی کرنی چاہئے اور اس معاملے کو ہمدردی کے ساتھ دیکھنا چاہئے کیونکہ یہ فلم پہلے ہی بن چکی ہے لہٰذا اس بھارت میں بھی ریلیز کرنا چاہئے۔

دوسری جانب اداکارہ نیرو باجوہ نے اس تنازع پر براہِ راست بیان دینے سے گریز کیا، تاہم ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے "سردار جی تھری” کی تمام پروموشن پوسٹس ہٹا دی گئیں۔

اس کے علاوہ سورا بھاسکر، ریچا چڈھا اور سوناکشی سنہا نے پنجابی فلم سردار جی تھری کے حوالے سے آزادانہ ریلیز کی حمایت کی تھی۔

فنکاروں کا سرحدوں سے الگ رکھنا چاہئے، سورا بھاسکر

فلم سردار جی تھری کی نمائش پر پابندی ، جاوید اختر کا ردعمل سامنے آگیا
فنکاروں کا سرحدوں سے الگ رکھنا چاہئے، سورا بھاسکر

سورا بھاسکر نے کہا تھا کہ فنکاروں کا سرحدوں سے الگ رکھنا چاہئے، انہوں نے جاوید اختر کے بیان کی بھی حمایت کی اور کہا کہ ہمیں مکالمے اور تبادلے کے دروازے بند نہیں کرنے چاہیئں۔

کیا پاکستان ہمارے فنکاروں کو کام کرنے دیتا ہے؟، سوناکشی سنہا

فلم سردار جی تھری کی نمائش پر پابندی ، جاوید اختر کا ردعمل سامنے آگیا
کیا پاکستان ہمارے فنکاروں کو کام کرنے دیتا ہے؟، سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے سوال پر کہا کہ یہ معاملہ دو طرفہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تعلقات بہتر ہوں تو فنکاروں کو ان کے فن سے نہ روکا جائے، لیکن قومی پالیسی کی یکطرفہ پابندیاں فن کو نقصان دیتی ہیں۔

ریچاچڈھا نے اس حوالے سے کھل کر اظہار خیال نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم پر پابندی جیسے فیصلے جذبات کی بجائے مفاہمت اور مکالمے سے حل ہونے چاہئیں، فنکار دشمن نہیں ہوتے وہ تہ صرف اظہار کے ذریعے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم سردار جی تھری کی نمائش پر پابندی ، جاوید اختر کا ردعمل سامنے آگیا

علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ہمیشہ مختلف موقف ہی رہا ہے ، انہوں نے پنجاب فلم سردار جی تھری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلم پر پوری پابندی کی حمایت کی ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات اور کشیدگی چل رہی ہو تو فنکاروںکے ساتھ دوستی نہیں ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ بھارتی گلوکار و اداکارہ دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سردار جی تھری بھارت کے علاوہ پوری دنیا میں 27 جون کو ریلیز ہوئی تھی، یہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کر دی گئی تھی۔

22 اپریل 2025 کو بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعثم یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔

بھارتی فلم سازوں کی جانب سے فلم کے پرویوسرز اور دلجیت دوسانجھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مطالبہ بھی کیا گیا کہ آئندہ ان کے تمام پروجیکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ فلم سردار جی تھری کو پاکستان میں کافی پذیرائی مل رہی ہے، ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ریلیز کے پہلے دن اس فلم نے تقریباً 3 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

پاکستان کے مرکزی بورڈ آف فلم سنسر نے اسے باقاعدہ طور پر ریلیز کی اجازت دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button