پاکستان
Trending

ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیاجس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم

ایران نے صدر مملکت آصف علی زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیاجس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ایران نے صدر مملکت آصف علی زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا اور ایران کی پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت اور عوام کی تعریف کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی عوام نے بہادری اور جرات سے کا مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیا، ایرانی عوام نہ جھکے اور نہ ہی دباؤ قبول کیا بلکہ جنگ کو باوقار طریقے سے ختم کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ممکن ہوا ۔پاکستان نے اپنے برادر اسلامی ملک ایران کی بھرپور حمایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات ہوئی ، جس میں انہوں نے کھلے الفاظ میں فیلڈ مارشل کی تعریف کی کہ وہ ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

اجلاس میں شہباز شریف نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی طویل ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنگ کو رکوانے کے لئے کاوشیں کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر نے مجھے اور اسحاق ڈار کو فون کر کے بتایا کہ حملہ ہم نے نہیں بلکہ اسرائیل نے کیا ہے اور ہم اپنا دفاع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل حملے بند کرے تو ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کی جنگ بند کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جنگ بندی ہو گئی کیونکہ اس جنگ سے پورے خطے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے برادر ملک قطر پر حملے کے خلاف بھی مذمتی بیان جاری کیا ۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی ہے اور وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے بہت اچھا کام کیا۔

وزیراعطم شہباز شریف نے کابینہ کے تمام اراکین اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے اسی تندہی سے کام کریں تاکہ یہ بجٹ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچے اور ہم یکم جولائی سے معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں میں جت جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا کشیدگی کے دوران مستقل حمایت پر پاکستان کا شکریہ

امن و امان قائم کرنے کیلئے کوششوں کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کل سے محرم الحرام کے ماہ مقدس کا آغاز ہوجائے گا، اس میں ناصرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے بھرپور کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ وہ مہینہ جس میں کربلا میں نواسہ رسول ؐکو شہید کیا گیا، اس حوالے سے منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں قیام امن اور بھائی چارے کا بھرپور مظاہرہ ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں محرم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کرلیا ہے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button