بزنس
ٹرینڈنگ

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 بلین ڈالر کی قسط موصول

آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرضہ پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی ہے: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.23 بلین ڈالر کی قسط موصول ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے 1.23 بلین ڈالر کی قسط کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر رقم جاری کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 9 مئی کو رقم کے اجراء کی منظوری دی۔ دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 تک زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات شروع ہوں گے جس میں پاکستانی حکومت آئی ایم ایف سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی اور بجٹ 2025-26 کے اہداف کا تعین باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات جاری رکھے گی، آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button