Archive
Trending

امریکا پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو عشائیے پر اکٹھا کر سکتا ہے، ٹرمپ

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، اور امریکہ ان ممالک کے رہنماؤں کو اکٹھا کر سکتا ہے: ٹرمپ کی امید

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو عشائیے پر اکٹھا کر سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہو جائے گی اور امریکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کر سکے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو اکٹھا کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ صرف چند روز قبل میری انتظامیہ بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے تاریخی جنگ بندی پر بات چیت کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس مقصد کے لیے تجارت کا زیادہ استعمال کیا جاتا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ ایک معاہدے تک پہنچیں اور تجارت کی کسی نہ کسی شکل میں شامل ہوں۔ جوہری میزائل نہ چلائیں، ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ اچھی طرح کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس بہت طاقتور، مضبوط اور ذہین رہنما موجود ہیں اور جنگ ختم ہو چکی ہے۔ آئیے امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ اگر یہ جنگ نہ روکی جاتی تو لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن سکتے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button