پاکستان

حکومت کا 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان

اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے، شرح سود میں کمی ہو رہی ہے،وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کو پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا، جس پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر فارم 47 کی بنیاد پر ایک جعلی حکومت مسلط کی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا، جو ایک بڑی خوش قسمتی ہے۔ ان کے مطابق، طویل عرصے کے بعد ایک عظیم ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے کرکٹ گراؤنڈز میں دوبارہ رونقیں بحال کر دے گا۔ دنیا کی تمام بہترین کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، اور شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح، آج سے باقاعدہ آپریشنل ہوگیا

عطا اللہ تارڑ نے ملکی معیشت کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے، شرح سود میں کمی ہو رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز دیے جائیں گے اور نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد یہ سال ملک کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button