پاکستان

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت مزید 26 شہروں تک وسیع

اب پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹ بنوانا ممکن ہو گیا ہے

پاسپورٹ کے حصول کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ مزید 26 شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹ بنوانا ممکن ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ جیسے بڑے شہروں میں یہ سہولت پہلے سے دستیاب تھی، لیکن اب اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، اور بھکر کے شہری بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اسی طرح کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، اور ہری پور کے علاقوں کو بھی اس سہولت کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حجاج کرام کی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم

علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، اور راولا کوٹ کے شہری بھی اب فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت فوری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button