بزنس
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے تک پہنچ گئی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج: تیزی کے بعد شدید مندی
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 652 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔