لائف سٹائل

نیلم منیر کے شوہر پاکستانی یا عربی؟ ندا یاسر نے قیاس آرائیوں کو ختم کردیا

نیلم منیر کی شادی پر ندا یاسر کی مبارکباد اور اہم انکشاف

کراچی: پاکستان کی مشہور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت کے حوالے سے وضاحت پیش کر دی۔

حال ہی میں نیلم منیر اپنی دبئی میں ہونے والی شاندار شادی کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب انتہائی نجی انداز میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی اہل خانہ شریک تھے۔ شادی کے ایک ماہ بعد اداکارہ نے اپنی تقریب کی تصاویر اور شوہر محمد راشد کے ساتھ خوبصورت فوٹوشوٹ شیئر کیا۔

نیلم منیر کے شوہر کی روایتی عربی لباس میں موجودگی نے ان کی قومیت کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ مداحوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ آیا ان کا تعلق عرب ملک سے ہے یا وہ پاکستانی شہری ہیں۔

اب تک نیلم منیر نے اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم بعض افراد کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب سے ہے۔ دوسری جانب یاسر شامی نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر عربی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کا جنسی ہراسانی کا الزام، بھارتی بزنس مین گرفتار

اس حوالے سے معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیلم منیر کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ندا نے کہا کہ نیلم ان کے دل کے قریب ہیں کیونکہ انہوں نے ان کے اور ان کے شوہر کے ساتھ کئی کامیاب پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔

ندا یاسر نے مزید کہا کہ مداحوں میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت کے بارے میں کافی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، لیکن ان کے علم کے مطابق محمد راشد کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیلم منیر اور ان کے شوہر کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button