Archive

چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو 25 جنوری تک مکمل کرنے کا حکم

اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد افتتاح ایک شاندار تقریب میں کیا جائے گا، محسن نقوی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیر نو کے کام کی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا اور اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے اعلان کیا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد افتتاح ایک شاندار تقریب میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی شاندار فتح، بھارت فائنل سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ ٹیم محنت اور فائٹ کر رہی ہے، اور کھیل میں ہار جیت معمول کا حصہ ہے۔

اس دوران انہوں نے صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button