صحت

وٹامن ڈی کی کمی کی 7 بڑی نشانیاں، جسمانی اور ذہنی صحت پر خطرناک اثرات

وٹامن ڈی: صحت، مدافعتی نظام اور زندگی کے لیے ایک لازمی جز

وٹامن ڈی کی کمی کی بڑی نشانیاں کیا ہیں؟۔ وٹامن ڈی کے جسمانی اور ذہبی صحت پر خطرناک اثرات کون سے ہیں؟۔

وٹامن ڈی ہماری صحت، مضبوط ہڈیوں، بہتر ذہنی حالت اور معیاری نیند کے لیے انتہائی اہم جز ہے۔ یہ وٹامن مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

تاہم دنیا بھر میں کروڑوں افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد کو اس اہم وٹامن کی کمی کا سامنا ہے۔

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی نشانیاں

1. تھکاوٹ اور نقاہت

وٹامن ڈی کی کمی کا تعلق دائمی تھکاوٹ اور نقاہت سے ہوتا ہے۔ 2015 کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے شکار 89 فیصد افراد نے شدید تھکاوٹ کی شکایت کی۔ تاہم، تھکاوٹ کی حتمی تشخیص کے لیے بلڈ ٹیسٹ ضروری ہے۔

2. بار بار نزلہ زکام یا بیماریاں

وٹامن ڈی کی کمی مدافعتی نظام کو کمزور بنا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں نزلہ، زکام اور انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس عام بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

3. ہڈیوں کی کمزوری اور درد

وٹامن ڈی کیلشیئم کے جذب اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کی کمی سے ہڈیوں کی کثافت میں کمی آ سکتی ہے اور فریکچر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

4. مسلز میں کمزوری یا سوجن

وٹامن ڈی مسلز کی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ اس کی کمی سے مسلز میں درد، کمزوری اور سوجن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 10 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

5. زخموں کا دیر سے بھرنا

وٹامن ڈی ورم کو کم کرنے اور جلد کی مرمت میں مددگار ہوتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کے نتیجے میں زخم سست رفتاری سے بھر سکتے ہیں۔

6. بالوں کا تیزی سے گرنا

وٹامن ڈی کی کمی بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر alopecia areata نامی عارضے میں بال جھڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

7. وزن میں اضافہ

تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔

وٹامن ڈی کیسے حاصل کریں؟

سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ فورٹیفائیڈ دودھ، انڈے کی زردی، چربی والی مچھلی اور cereals بھی وٹامن ڈی فراہم کرتے ہیں۔ سپلیمنٹس کا استعمال صرف ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button