Archive
Trending

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

میگا ایونٹ کا آغاز 19 جنوری کو کراچی سے ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

میگا ایونٹ کا آغاز 19 جنوری کو کراچی سے ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کی آٹھ بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 15 سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا اعلان

پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی حریفوں کا ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button