Archive

معروف اداکار و ٹی وی میزنان محسن عباس کے والد انتقال کر گئے

محسن عباس حیدر کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات کی تعزیت

معروف اداکار، گلوکار، اور ٹی وی میزبان محسن عباس کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کے والد انتقال کر گئے ہیں، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے بھی ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن عباس حیدر نے والد کے انتقال کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میرے ابو کا انتقال ہو گیا ہے، اناللہ واناالیہ راجعون۔” انہوں نے والد کی تصویر نہیں شیئر کی اور نہ ہی مزید کوئی معلومات فراہم کیں۔

سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز سمیت دیگر شخصیات نے محسن عباس حیدر سے تعزیت کی اور مداحوں نے بھی اداکار کی پوسٹ پر ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button