Archive

بیرسٹر گوہر علی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن مقرر

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی تبدیلی کے معاملے پر بیرسٹر گوہر علی کا نام سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا تھا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن مقرر ہوگئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی تبدیلی کے معاملے پر بیرسٹر گوہر علی کا نام سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا تھا، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی نمائندگی کے لیے عارضی تبدیلی کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی جگہ پارٹی کی نمائندگی کے لیے بیرسٹر گوہر علی یا لطیف کھوسہ میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جانا تھا، جس پر بیرسٹر گوہر علی کو ترجیح دی گئی۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button