Archive

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ماں کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔
ماؤں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مدر ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور حوصلہ مند ماؤں کے نام۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دے کر درجہ بلند کر دیا، ماں سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے، مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مدر ڈے ماؤں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، مدر ڈے پر اور ہر روز اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں، ہمیشہ والدہ محترمہ کلثوم نواز کی محبتوں کی شکر گزار رہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں، ماں کی خدمت کو شعار بنانے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button