Archive

پاکستان ریلوے کی آمدن میں نمایاں اضافہ

مارچ 2025 تک کراچی سے پشاور تک مین لائن-ون (ایم ایل-1) منصوبے پر گراونڈ ورک شروع ہو جائے گا

لاہور : پاکستان ریلوے کی آمدن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمے نے گزشتہ پانچ ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں سے 33 ارب روپے کی آمدن حاصل کی، جبکہ گزشتہ سال اس دوران 19 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی۔

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عامر علی بلوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ مارچ 2025 تک کراچی سے پشاور تک مین لائن-ون (ایم ایل-1) منصوبے پر گراونڈ ورک شروع ہو جائے گا۔ ایم ایل-1 کراچی سے پشاور تک 1872 کلو میٹر پر محیط ریلوے ٹریک منصوبہ ہے، جس پر پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز-2 میں 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل ہو گا، پہلا مرحلہ کراچی سے ملتان تک اور دوسرا مرحلہ ملتان سے پشاور تک ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے چین سے درخواست کی تھی کہ وہ مین لائن-1 (ایم ایل-1) اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کو تیز کرے، جیسا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے طے کیا تھا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button