Archive

بھارتی کمپنی کاایک ہزار ملازمین کو اسپین کا ٹرپ

بھارتی کمپنی نے اسپین کی سیر کے ذریعے ملازمین کی محنت کا اعتراف کیا

چنئی: ایک بھارتی کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے ایک شاندار اقدام کیا جس سے وہ خوشی سے نہال ہوگئے۔

چنئی شہر کی ایک معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپر کمپنی نے اپنے 1000 ملازمین کو اسپین کی سیر کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت اپنے ملازمین کو نہ صرف اسپین کا ٹرپ دیا بلکہ تمام اخراجات بھی اٹھائے، جہاں وہ مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔

اس پروگرام کا مقصد کمپنی کی کامیابی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ملازمین کو پہچاننا اور ان کی محنت کا اعتراف کرنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرپ ملازمین کی لگن اور محنت کو تسلیم کرنے کے لیے ہے جو کمپنی کی ترقی میں نمایاں طور پر شریک رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی کی جانب سے ملازمین کے لیے یہ قدم گزشتہ سال بھی اٹھایا گیا تھا جب کمپنی نے اپنے محنتی ملازمین کے لیے آسٹریلیا کا ٹرپ بھی ارینج کیا تھا۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button