پاکستان
ٹرینڈنگ

حکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہوں گے،علی امین گنڈا پور

عمران خان کے حکم پر عمل کروں گا، ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کے

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہوگا، اور وہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کریں گے کیونکہ ان کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، اور وہ جو کہیں گے وہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی اور ان کے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے وفاقی اور پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور دیگر شاہراہوں کو بند کر دیا ہے، تاہم ان کا احتجاج پرامن ہے اور حکومت سڑکیں بلاک کر کے عوام کو تکلیف میں ڈال رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button