علاقائی
ٹرینڈنگ

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ لے کر چلنے اور اجتماعات پر پابندی

دفعہ 144 کے تحت تمام غیر قانونی اجتماعات اور اسلحہ کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، نوٹیفکیشن

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لے کر چلنا اور پانچ یا اس سے زیادہ افراد کا اجتماع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت تمام غیر قانونی اجتماعات اور اسلحہ کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، کوئٹہ کے سرینہ چوک پر لاپتا طالب علم محمد مصور کی بازیابی کے لیے گزشتہ نو دن سے جاری دھرنے اور احتجاج کی صورتحال کو بھی دھیان میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 25 نومبر کو بلوچستان بھر میں آل پارٹیز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری طرف حکومت پنجاب نے بھی 23 نومبر سے 25 نومبر تک صوبے میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس کے بارے میں نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button