Archive

وہاڑی: اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف سخت کارروائی

غزالہ کنول کا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسکولز کے مانیٹرنگ وزٹ جاری

وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف کارروائی کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایک غیر قانونی آئل یونٹ کو سیل کردیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں غیر قانونی آئل یونٹ کسی بھی ناگہانی حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔

اسلئے غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے گورنمنٹ گرلز اینڈ سکولز کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے تعلیمی و انتظامی امور، طلبا کی تعلیمی استعداد کار، صفائی ستھرائی اور دیگر امور کا معائنہ کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکولز میں تعلیمی وانتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ وزٹ جاری ہیں اساتذہ بچوں کی جدید خطوط پر تعلیم وتربیت کریں اور سکول انتظامیہ بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button