رونالڈو کے اعزاز میں پرتگال نے 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کرنے کا اعلان

رونالڈو کے اعزاز میں پرتگال نے 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کرنے کا اعلان

لزبن : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سکہ رونالڈو کے فٹبال کی دنیا میں غیر معمولی کامیابیوں اور پرتگال کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

رونالڈو نے پرتگال کے لیے بین الاقوامی مقابلوں میں 130 گول اسکور کیے ہیں اور یورو 2016 میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ ان کی ان کامیابیوں کے پیش نظر پرتگال نے ان کے اعزاز میں یہ خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ مرتبہ بیلون ڈی اور جیتنے والے 39 سالہ رونالڈو نے حال ہی میں یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

چار مرتبہ یورپیئن گولڈن شو جیتنے والے اس سپر اسٹار کے اعزاز میں جاری کیے جانے والے 7 یورو کے خصوصی سکے پر ایک طرف رونالڈو کا خاکہ اور دوسری جانب ’سی آر7‘ کندا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں