پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلّنگ سٹرائیک ٹو کا انعقاد

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلّنگ سٹرائیک ٹوکا انعقاد

اسلام آباد : پاکستان اور انڈونیشیا نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرتے ہوئے مشترکہ فوجی مشق ’’ایلّنگ سٹرائیک ٹو‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشق 8 ستمبر 2024 کو شروع ہوئی اور ایک ہفتے تک جاری رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوسری مشترکہ مشق تھی۔ اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربات اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی اشتراک تھا۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے مل کر مختلف قسم کی دہشت گردی مخالف آپریشنز انجام دیے اور اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں