ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کا جشن، سخت سکیورٹی کے انتظامات

ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کا جشن، سخت سکیورٹی کے انتظامات

اسلام آباد/کراچی/لاہور : ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ کا جشن عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں کو سجا کر چراغاں کیا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں درود و سلام کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

کراچی میں جشن عید میلاد النبی کا بڑا مرکزی اجتماع نشتر پارک میں منعقد ہوگا۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں میلاد کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 55 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کر دیا گیا ہے اور صوبے بھر میں ڈویژنل سطح پر قائم کنٹرول رومز کے ذریعے میلاد کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک بھر میں عوام نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ لوگ اپنے گھروں اور مساجد کو سجا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیج رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں