لاہور: خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار، خودکشی کی کوشش ناکام

لاہور: خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار، خودکشی کی کوشش ناکام

لاہور : لاہور پولیس نے قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے اور ہوائی فائرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق جب ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم عمران صابر نے پستول نکال کر خودکشی کی کوشش کی لیکن پولیس ٹیم نے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے پستول اپنے قبضے میں لے لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس ضمیر حسین نے بتایا کہ ملزم عمران صابر نے 2021 میں ذاتی رنجش کی بنا پر 24 سالہ لڑکی ماہم کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا اور اسی سال تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں کاشف شریف اور اس کے دوست کاشف آصف کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

2022 میں ملزم نے تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں پولیس پر فائرنگ کی تھی جس میں گرفتار دو ملزمان قربان اور سیف اللہ ہلاک ہو گئے تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں