انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اکتوبر میں کھیلے جانے والے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکواڈ میں کپتان بن اسٹوکس کی واپسی سب سے اہم بات ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق، بین اسٹوکس اپنی انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اسکواڈ میں ریحان احمد، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ، جوش ہل، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پی سی بی اس حوالے سے جلد ہی حتمی اعلان کرے گا۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں پہنچ چکی ہے اور وہ ابھی اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کے لیے بہت اہم ہے۔