کراچی میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف

کراچی میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف

کراچی میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف

کراچی: کراچی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹتا تھا۔

پولیس کے مطابق کریم آباد کے قریب کی گئی ایک خاص کارروائی میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے پولیس کی وردی، ایک اسلحہ، جعلی پولیس کارڈ، ایک شیلڈ اور پولیس نمبر پلیٹ والی ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پشاور ائیرپورٹ پر منکی پاکس کا کیس تصدیق، خیبر پختونخوا میں مجموعی کیسز 3 ہوگئی

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم پولیس کی وردی پہن کر سڑکوں پر ناکے لگا کر گزرنے والے شہریوں کو روکتا اور ان سے لوٹ مار کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کا پتہ لگایا جا سکے۔

گرفتار ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں