Archive

لندن : نائب وزیراعظم کی پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

لندن : نائب وزیراعظم کی پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے اپنی حکومت کے روڈ میپ سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے اراکین پارلیمنٹ سے تجاویز طلب کیں کہ کس طرح پاکستان میں براہ راست برطانوی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کر سکتی ہے اور دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوان برطانوی پاکستانیوں کیلئے اپنی جڑوں سے جڑے رہنا ضروری ہے اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان آنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک نئی ویزا فری پالیسی متعارف کرائی ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button