معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق نجومیوں کی پیشگوئیاں

معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق نجومیوں کی پیشگوئیاں

معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق نجومیوں کی پیشگوئیاں

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں مدعو کیے گئے نجومیوں نے پیشگوئی کر دی۔

شو میں میزبان نے نجومیوں سے مختلف اداکاروں کے مستقبل کے بارے میں سوالات پوچھے جن میں ہانیہ عامر بھی شامل تھیں۔

نجومیوں نے ہانیہ عامر کے بارے میں کہا کہ وہ بہت اچھی اور معصوم ہیں لیکن انہیں آسانی سے دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ سال 2026 ہانیہ عامر کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

مداحوں کا شدید ردعمل:

ہانیہ عامر کے مداحوں نے اس پیشگوئی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے مارننگ شو کے میزبان اور نجومیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے مستقبل کے بارے میں بغیر اس کی اجازت کے بات کرنا غلط ہے۔

ایک صارف نے کہاکسی کے مستقبل کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر بغیر اس کی رضامندی کے کی جانے والی پیشگوئی پاگل پن ہے۔

ایک اور صارف نے کہااسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے، برائے مہربانی اسے عام نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں