اداکارہ ثمن انصاری کااپنی شادی کے دلچسپ واقعے کا انکشاف

اداکارہ ثمن انصاری کااپنی شادی کے دلچسپ واقعے کا انکشاف

اداکارہ ثمن انصاری کااپنی شادی کے دلچسپ واقعے کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ ثمن انصاری نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کے لیے مسجد میں اعلان کروایا گیا تھا۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ثمن انصاری نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ امریکہ سے کینیڈا تعلیم کے لیے گئیں تو ان کے نانا نانی نے ان کی شادی کا فیصلہ کیا اور مسجد میں اعلان کروایا کہ ایک لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے۔

ثمن انصاری نے مزید بتایا کہ اس وقت سوشل میڈیا موجود نہیں تھا اور نہ ہی ان کے پاس موبائل فون تھا۔ ان کے شوہر سے ان کی پہلی ملاقات ان کی منگنی کے دن ہوئی تھی۔ شادی کے بعد وہ امریکہ اور کینیڈا میں رہتی رہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر سے طلاق کے بعد وہ متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئیں اور مختلف ملازمتیں کرکے گزارا کیا۔ انہوں نے پاکستان نہ آنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ ان کی وجہ سے ان کے والدین کو طعنے دیں۔

ثمن انصاری نے کہا کہ انہوں نے بڑوں کی رضامندی سے کم عمری میں شادی کی تھی جو کہ 16 سال چلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں