Archive

ہمایوں سعید کا سینئر اداکار فرودس جمال کے بیان پر ردعمل

ہمایوں سعید کا سینئر اداکار فرودس جمال کے بیان پر ردعمل

لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سینئر اداکار فردوس جمال کے اپنے اور ماہرہ خان کے بارے میں دیے گئے بیان پر اپنا ردعمل دے دیا۔

چند روز قبل فردوس جمال نے جی این این کے پروگرام دیس بک میں ماہرہ خان کی عمر اور ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں اور ہمایوں سعید اداکاری میں ڈاکہ ڈال
رہے ہیں۔

فردوس جمال کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوئی اور لوگوں نے اس پر مختلف ردعمل دیے۔

اب حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے فردوس جمال کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح کے سوالات پوچھنا مناسب نہیں ہے۔

ہمایوں سعید نے یاسر حسین کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے ہنسی کا اظہار کیا اور لکھا کہ یہ تمام میزبانوں کے لئے ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button