ملک بھر میں تاجر برادری کی ہڑتال، سیلز ٹیکس اور دیگر مسائل پر احتجاج

ملک بھر میں تاجر برادری کی ہڑتال، سیلز ٹیکس اور دیگر مسائل پر احتجاج

ملک بھر میں تاجر برادری کی ہڑتال، سیلز ٹیکس اور دیگر مسائل پر احتجاج

لاہور :جماعت اسلامی کی کال پر آج ملک بھر میں تاجر برادری نے سیلز ٹیکس اور تاجر دوست سکیموں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی تاجر دوست سکیمیں دراصل تاجر دشمن ہیں اور ان سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی جائے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔

لاہور میں تاجر برادری اس معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ ایک گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ہڑتال میں شامل ہوں گے جبکہ دوسرا گروپ مارکیٹیں کھلی رکھنے کے حق میں ہے۔

سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی تاجر برادری نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بازار بند رہیں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ چترال سے لے کر کراچی تک کامیاب ہڑتال ہو گی اور حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت تاجر دوست کے نام پر تاجر دشمن سکیمیں متعارف کرا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں