سلمان خان کی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، گنگنا رناوت

سلمان خان کی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، گنگنا رناوت

سلمان خان کی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، گنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی سپرہٹ فلموں بجرنگی بھائی جان اورسلطان میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

کنگنا نے بتایا کہ سلمان خان نے انہیںبجرنگی بھائی جان میں کرینہ کپور اورسلطان میں انوشکا شرما کے کردار کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کردار پسند نہیں آئے تھے۔

کنگنا نے بتایا کہ جب انہوں نےسلطان کی آفر ٹھکرا دی تو سلمان خان نے ان سے پوچھا کہ اب وہ انہیں کیا پیشکش کریں۔ اس کے باوجود سلمان خان ان کے ساتھ بہت اچھے رہے ہیں۔

کنگنا نے مزید کہا کہ وہ بالی ووڈ کے تینوں خانز سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کی فلموں میں کام اس لیے نہیں کرتیں کیونکہ ان فلموں میں ہیروئنز کے لیے بہت کم سکرین سپیس ہوتی ہے۔ ان کے مطابق ان فلموں میں ہیروئنز کے صرف 2 مناظر اور ایک گانا ہوتا ہے۔

کنگنا نے کہا کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ ایک فلم پروڈیوس اور ڈائرکٹ کرنا چاہتی ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں