مریم نواز کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت

مریم نواز کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت

مریم نواز کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت

رحیم یار خان : وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب آپریشن کی نگرانی کیلئے روانہ ہوگئے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی فوری طبی امداد کی ہدایت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو کچے کے علاقے میں روانہ کر دیا ہے تاکہ وہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں۔ انہوں نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کے لیے بھی موثر آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈی پی او اور حیدرآباد کے دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کی دو گاڑیوں پر راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار اپنی ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ان کی ایک گاڑی خراب ہو گئی۔ اسی دوران ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں